Wednesday 21 June 2023

میری جاں تجھ کو کیا مشکل پڑی ہے

 میری جاں تجھ کو کیا مُشکل پڑی ہے

مجھے تیری ادا مشکل پڑی ہے

بِنا تیرے یہاں پہ جی رہا ہوں

زمانے کی ہوا مشکل پڑی ہے

رہو اس دل کے ہی نزدیک اب تم

اسے تیرے بِنا مشکل پڑی ہے

نہ جانے کے لیے آ میری جانب

مجھے تیرے بِنا مشکل پڑی ہے

اکیلا ہو گیا کیوں اس جہاں میں

میری کیا ہے خطا مشکل پڑی ہے

میں اب یہ سوچتا رہتا ہوں ناصر

تمہاری بد دعا مشکل پڑی ہے


ناصر شمیم

No comments:

Post a Comment