Wednesday, 24 January 2024

طیبہ کا شہر شہر نگاراں ہے آپ سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


طیبہ کا شہر، شہرِ نِگاراں ہے آپﷺ سے

"لُطف و کرم کی بزم درخشاں ہے آپ سے"

دورِ خزاں کا آپﷺ ہی سرکار ہیں علاج

صحرائے زیست میں یہ بہاراں ہے آپ سے

نام نبیﷺ کو میں نے بنایا ہے آسرا

مُشکل ہر ایک راہ کی آساں ہے آپ سے

شاداب آپؐ ہی کی ولا سے ہے نخل جاں

دل کا دیار، رشکِ گُلستاں ہے آپ سے

مِدحت جو لکھ رہا ہوں تو ہے آپﷺ کا کرم

یعنی مِرا قلم بھی فروزاں ہے آپﷺ سے

طائف میں غم مِلے ہیں تو سب نے یہی کہا

رحم و کرم وہاں پہ بھی نازاں ہے آپ سے

معراج پر گئے ہیں تو شان فلک بڑھی

قائم زمین پر ہیں تو ذیشاں ہے آپ سے


سید حبدار قائم

سید حبدار حسین

No comments:

Post a Comment