عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
“انؐ کے ہو کر قریبِ خُدا ہو گئے”
ہم غلامِ نبیؐ کیا سے کیا ہو گئے
آپؐ کے دم سے ہستی مہکنے لگی
ہم خزاں پوش بادِ صبا ہو گئے
آپؐ کے ذکر سے دل کو راحت ملی
سارے الفاظ حمد و ثناء ہو گئے
جلوۂ حق سے عالم کو روشن کِیا
والقمر ہو گئے، والضحیٰ ہو گئے
آپﷺ کے نام سے ٹل گئی ہر بلا
رنج و آلام سارے فنا ہو گئے
اپنی رحمت کی چادر میں ڈھانپا ہمیں
ہم خطا کار بھی با حیا ہو گئے
آپؐ کی عظمتوں کی شہادت ہے یہ
مقتدی سب کے سب انبیاء ہو گئے
ربِ اکبر کے عاشق ہیں سب انبیاء
آپﷺ محبوبِ ربِ علیٰ ہو گئے
سب غریبوں کے دامان انجم نہال
باعثِ موجِ بحرِ سخا ہو گئے
غزالہ انجم
No comments:
Post a Comment