عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
کچھ نہیں دنیا میں اپنا، بس سوائے مصطفٰیؐ
زادِ راہ ہے بس یہی میرا، ولائے مصطفٰیؐ
ہو عطا مجھ کو یہ نعمت بہ وسیلہ سیدہؑ
لب پہ میرے ہر گھڑی ہو بس ثنائے مصطفٰیؐ
کیوں لبھائے گا مجھے دنیاوی منصب دوستو
ناز ہے میرا کہ میں ہوں خاک پائے مصطفٰیؐ
حشر میں اس کو ملے گا مرتبہ عالی مقام
جو بنے گا اس جہاں میں بس گدائے مصطفٰیؐ
کچھ نہیں رکھتا میں فرخ اس اثاثے کے سوا
سر میں سودائے علیؑ، دل میں ولائے مصطفٰیؐ
فرخ رضا ترمذی
No comments:
Post a Comment