Monday, 22 January 2024

فریاد یا رسول ہے فریاد یا رسول

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


فریاد یا رسولؐ ہے فریاد یا رسولﷺ

کمزور و ناتواں کی ہو امداد یا رسولؐ

اسلام کا مذاق ہے، ایمانِ ننگ ہے 

چاروں طرف ہے اس قدر الحاد یا رسولؐ

جبلِ ابو قبیس سے پھر معجزہ دِکھا 

بندے بھٹک گئے ہیں تِرے بعد یا رسولؐ

شکوہ کسی سے تنگئ داماں کا کیوں کروں 

جب آپ ہی ہیں قاسم و جوّاد یا رسولؐ

رحمت طلب ہیں آپ سے ہم ایسے ناتواں

دُنیا سے کس لیے کہیں رُوداد یا رسولؐ

نسلوں کی چشمِ تر میں یہ صدیوں کا خواب ہے 

کشمیر میرا دیس ہو آزاد یا رسولﷺ

مخدومۂ امم مِری سردار آمنہؑ

ان کے طفیل مائیں رہیں شاد یا رسولؐ


اسلم رضا خواجہ

No comments:

Post a Comment