Friday 26 January 2024

چاہتا ہوں کہ مرا درد جگر اور بڑھے

 چاہتا ہوں کہ مِرا دردِ جگر اور بڑھے

تیرگیٔ شب غم تا بہ سحر اور بڑھے

دُور ہے مجھ سے ابھی دامنِ صد رنگ ان کا

کارواں اشکوں کا اے دیدۂ تر اور بڑھے

یوں تو تنہا ہی چلا جاؤں گا میں منزل تک

تم اگر ساتھ چلو، عزمِ سفر اور بڑھے

کتنی رنگین ہے، جس راہ پہ اُٹھا ہے قدم

چاہتا ہوں کہ تِری راہ گُزر اور بڑھے

ابھی بھڑکی ہے کہ آتی ہے مہک شعلوں کی

عشق کی آگ اگر اور اگر اور بڑھے

ابھی اس سینے میں زخموں کی جگہ باقی ہے

آپ کی شوخ ادا، شوخ نظر اور بڑھے


ہوش رامپوری

No comments:

Post a Comment