Monday 29 January 2024

پھول خوشبو دھنک صبا سی ہے

 پُھول خُوشبو دھنک صبا سی ہے

ان لبوں کی ہنسی دوا سی ہے

کیا کرو گے تم آ کے میرے گھر

کچھ نہیں ہے یہاں، اُداسی ہے

کھو گیا ہے کوئی عزیز از جاں

زندگی کچھ خفا خفا سی ہے

کیا کریں اعتبار اس کا ہم

جس کی خصلت میں کچھ جفا سی ہے

بات اپنی ہی وہ ہے منواتا

اس کی عادت ہی رہنما سی ہے


اطہر علی نایاب

No comments:

Post a Comment