Wednesday 24 January 2024

چلو یادیں سمیٹو جان جاناں

 چلو یادیں سمیٹو جان جاناں


وہ سب منظر

وہ سب راہیں

جہاں ہم ساتھ چلتے تھے

خُوشی سے دل مچلتے تھے

محبت سے بہلتے تھے

وہ سب منظر

وہ سارے پل

اٹھا کر ساتھ رکھ لینا

زمانے کی سبھی بے رحم آنکھوں سے

بچا کر ساتھ رکھ لینا

یہ سب کچھ پاس ہو گا تو

تیرا احساس ہو گا تو

اکیلے پن کا ہر موسم

سبھی تنہائیوں کے غم

بہل جائیں گے سب ان سے

چلو یادیں سمیٹو جان جاناں

بہت ان کی ضرورت پڑنے والی ہے


فاخرہ انجم

No comments:

Post a Comment