Wednesday 24 January 2024

نعت کا آپ جسے اذن شہا دیتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نعت کا آپﷺ جسے اذن شہاؐ دیتے ہیں

تیرگی اس کے مقدر سے مٹا دیتے ہیں

راہِ طیبہ پہ جنوں رُکنے کہاں دیتا ہے

آبلے، شوقِ سفر اور بڑھا دیتے ہیں

کٹ تو سکتا ہے رہِ حق سے نہیں ہٹ سکتا

اپنے رستے پہ جسے آپﷺ لگا دیتے ہیں

جب کبھی زادِ سفر کا کوئی پوچھے ہم سے

آپﷺ کی شان میں اشعار سُنا دیتے ہیں

جن کو چُنتا ہوں میں سرکارِ کی مِدحت کے لیے

مجھ کو الفاظ وہ رحمت کی دُعا دیتے ہیں

اُن کی خاطر جو فدا گھر سے نکلتا ہے کوئی

راستے خود ہی رکاوٹ کو ہٹا دیتے ہیں


صدام فدا

No comments:

Post a Comment