Sunday, 21 January 2024

ہمارے نام پر طیبہ میں گر پکارا ہو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہمارے نام پر طیبہ میں گر پکارا ہو 

نہ کوئی دُکھ ہو ہمیں اور نہ خسارہ ہو

حضورؐ! زیست کا اوجِ کمال یہ ہو گا 

حضورؐ! آپ کے قدموں پہ سر ہمارا ہو 

حضورؐ! میرا مقدر بھی جگمگا اُٹھے 

حضورؐ! میری طرف بھی اگر اشارہ ہو

یہ مہر ماہ میں بطحا کی خاک پر واروں 

حضورؐ! میرا فلک پر اگر اجارہ ہو

حضورؐ! آپ کے سارے غلام زندہ باد 

سبھی کا نام بلندی کا استعارہ ہو

حضورؐ! ہجر میں سارا جہان بے کل ہے 

حضورؐ! آپ کی فرقت کسے گوارہ ہو


اسلم رضا خواجہ

No comments:

Post a Comment