Thursday, 25 January 2024

حسین رتوں سے مزین جمال آپ سے ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حسین رُتوں سے مزین جمال آپؐ سے ہے

خُدا نے جو بھی دیا ہے کمال آپؐ سے ہے

یہ بُلبلوں کے ترانے،۔ یہ قمریوں کی ثناء

سدا درودﷺ کی شیریں مقال آپؐ سے ہے

ذرا بھی خوف نہیں ہے اندھیر نگری میں

ہمارے سر پہ شفاعت کی شال آپؐ سے ہے

یہ خُوشبوٴوں کا تلاطم ہے آپؐ کے دم سے

کلی کلی کا تبسم نہال آپﷺ سے ہے

میرے حضورؐ ہی مِرے شعور کا محور

میرے خیال کا ہر خد و خال آپؐ سے ہے

میں جس کے ذکر کی لو سے نہال رہتی ہوں

میرے شعور کا رنگ و جمال آپؐ سے ہے

دیا ہے آپﷺ نے حسانؓ کا ہُنر بینا

نوائے نعت سے رشتہ بحال آپؐ سے ہے


روبینہ شاہین بینا

No comments:

Post a Comment