عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
آدمی کو پہلے با کردار ہونا چاہیے
تب محمدؐ مصطفیٰ سے پیار ہونا چاہیے
یہ کرم مجھ پر مِرے سرکارؐ ہونا چاہیے
آپﷺ کے دربار کا دیدار ہونا چاہیے
جو یہ کہتا ہے نبیؐ کا چاہنے والا ہوں میں
مومنوں کا اس کو خدمتگار ہونا چاہیے
اہلِ دل جو ہیں انہیں اسلام کا پیغام ہے
اس جہاں میں ہر کسی سے پیار ہونا چاہیے
نُورِ ایماں سے اگر دل آپ کا معمور ہے
اس کا لفظوں میں بھی تو اظہار ہونا چاہیے
اس لیے دیں ہیں نبیؐ کے آل نے قربانیاں
دین کا ہر راستہ گلزار ہونا چاہیے
حسن فتحپوری
حسن مصطفیٰ رضوی
No comments:
Post a Comment