Thursday, 25 January 2024

تیری الفت میں مبتلا رکھا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تیری الفت میں مبتلا رکھا 

میں نے یوں دل کو پارسا رکھا

ہم گناہوں کے مارے ہیں آقاﷺ

آپﷺ نے بس ہمیں بچا رکھا

دہر میں آپﷺ سے روانی ہے

اس جہاں میں حضورِ کیا رکھا

میرے دل میں حضورؐ رہتے ہیں 

اک دیا نعت کا جلا رکھا 

پُر فتن دور بھی ہوا جتنا

دل تِریؐ یاد سے ہرا رکھا 

یہ عنایت ہے آپ کی آقاﷺ

مجھ پہ دستِ کرم سدا رکھا 

کتنے خوش بخت وہ صحابہؓ ہیں 

جن کو پہلو میں ہے سلا رکھا


خرم شہزاد

No comments:

Post a Comment