Wednesday, 31 January 2024

ٹوٹی کشتی کا سفر ہو تو کنارا کیسا

 ٹوٹی کشتی کا سفر ہو تو کنارا کیسا

اس نے یہ کہ کے مِرا بوجھ اُتارا کیسا

جیت لے جو بھی تجھے، اُس کو خسارا کیسا

کوئی دل ہار کے ہارا تو وہ ہارا کیسا

یوں تو کہنے کو رہا سارا زمانہ اپنا

جب کوئی ہاتھ نہ تھامے تو سہارا کیسا

رنجِ محرومئ منزل سے وہیں بیٹھ گئے

اس نے جب ہنس کہا؛ ساتھ ہمارا کیسا

گردشِ شمس و قمر ہی نے ڈبویا تھا ہمیں

اب ہتھیلی پہ چمکتا ہے ستارا کیسا

اک وہی شخص تو احساس کا قاتل نکلا

دیکھنے میں جو تھا معصوم سا پیارا کیسا


عرفانہ امر

No comments:

Post a Comment