عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ملا فیض آقاﷺ کے دربار سے
بچایا ہے دُشمن کے ہر وار سے
درودوں سلاموں سے اذکار سے
”سکوں مل گیا نعتِ سرکار سے“
جو اُمت کی خاطر تھے روتے رہے
ہمیں عشق ہے ایسے دلدارؐ سے
یقیں ہے مجھے حشر کے روز بھی
بچائیں گے آقاﷺ ہمیں نار سے
قمر جن کے چہرے کو تکتا رہا
مِلی روشنی اس ضیاء بار سے
مِرے دل کو ہے آس کہ حشر میں
شفاعت مِلے کُل کے مُختارﷺ سے
وظیفہ ہے میرا درودوں کا جب
تو بخشیں گے آقاﷺ بھی دیدار سے
بَفضلِ خُدا نعت لکھتی ہوں میں
لیا کام یہ مجھ گُنہ گار سے
عقیدہ یہ پُختہ ہے مسعودہ کا
رسالت ہوٸی ختم سرکارﷺ سے
مسعودہ ریاض
No comments:
Post a Comment