عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سجایا عرش ہے رب نے برائے مُرسل اعظمؐ
زبان قدسیاں پر ہے ثنائے مرسل اعظمﷺ
جمالِ نُور کا پیکر محمدﷺ گوہرِ یکتا
خُدا کو بھا گئی ہر اک ادائے مرسل اعظمؐ
شفاعت مُذْنِبِیں کی آپ فرمائیں گے محشر میں
کرم فرمائے گا اس دم خُدائے مرسل اعظمؐ
زمانہ کہہ رہا ہے سب کا سب ہی یک زباں ہو کر
کرم فرما نہیں کوئی سوائے مرسل اعظمﷺ
زباں پر نعت کے مصرعے رواں رہتے ہیں ہر دم ہی
کہ مجھ پر ہوتی رہتی ہے عطائے مرسل اعظمﷺ
خُدا خُود عرش پر مدح سرائی جن کی کرتا ہے
''ؐخوشا قسمت کہ کرتے ہیں ثنائے مرسل اعظم ''
تِری شاہی نہیں جچتی نظر میں ہم فقیروں کی
کہ ہم تو عارفی ٹھہرے گدائے مرسل اعظمﷺ
اسلم عارفی
No comments:
Post a Comment