Tuesday, 30 January 2024

وقت پڑنے پہ کوئی ہات دکھا دیتا ہے

 وقت پڑنے پہ کوئی ہات دِکھا دیتا ہے

مطلبی آدمی اوقات دکھا دیتا ہے

میں تِرے حسن کے دیباچے میں کھویا ہوا ہوں

تُو مجھے آخری صفحات دکھا دیتا ہے

نیند اُڑ جاتی ہے انسان کی پہلے ہفتے

ہِجر اپنے سبھی اثرات دکھا دیتا ہے

موت دیکھی نہیں جاتی کسی اپنے کی مگر

خالقِ ارض و سماوات دکھا دیتا ہے

نیند سے پہلے میں پڑھتا ہوں درودؐ اور سلام

خواب میں کوئی رہِ نعت دکھا دیتا ہے


خلیل الرحمٰن حماد

No comments:

Post a Comment