عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
در نعت سیدالمرسلینﷺ (سیدالمرسلینﷺ کی تعریف میں)
بعد از گوئیم نعت مصطفٰے
حمد ربی کے بعد ہم رسولﷺ کی تعریف کرتے ہیں
آں کہ عالم یافت از نورش صفا
جن کے وجود پُر نُور سے عالم پاک و صاف ہوا
سیدِ کونین، ختم المُرسلیں
دونوں جہانوں کے سردار، آخری رسولﷺ
آخر آمد، بود فخرِ الاولیں
آخر میں پچھلے انبیاء کے لیے باعثِ فکر بن کر تشریف لائے
آں کہ آمد نہ فلک معراج او
جو شب معراج آسمانوں تک تشریف لے گئے
انبیاء و اولیاء محتاجِ او
تمام انبیاء اور اولیاء آپﷺ کے نیازمند ہیں
شد وجودش رحمۃاللعالمیں
آپ کا وجود پاک عالم کے لیے باعثِ رحمت ہوا
مسجد او شد ہمہ رُوئے زمیں
آپ کے لیے ساری زمیں مسجد بن گئی
صد ہزاراں رحمتِ جاں آفریں
اللہ تعالیٰ کی ہزاروں رحمتیں ہیں
پر وے و بر آلِؑ پاکِ طاہریں
آپﷺ اور آپ کی آلِ پاکؑ پر
آں کہ شد یارش ابوبکرؓ و عمرؓ
وہ ذاتِ پاک کہ آپ کے رفیق حضرت ابوبکرؓ و عمرؓ ہوئے
از سرِ انگشت او شق شُد قمر
آپﷺ کی انگلی ے اشارے سے چاند دو ٹکڑے ہو گئے
آں یکے او را رفیقِ غار بود
ان میں سے ایک (ابوبکرؓ) غار (ثور) کے ساتھ تھے
واں دگر لشکر کشِ ابرار بود
اور دوسرے (عمرؓ) نیکوں کے سردار تھے
صاحبش بودند عثمانؓ و علیؓ
آپﷺ کے رفیق حضرت عثمانؓ و علیؓ تھے
بہر آن گشتند در عالم ولی
انہیں کی وجہ سے (واسطہ) سے عالم میں ولی ہوئے
آں یکے کانِ حیا و حلم بود
ایک حضرت عثمانؓ حیا و بردباری کی کان و خزانہ تھے
واں دگر بابِ مدینہ علم بود
اور دوسرے حضرت علیؓ علم کے شہر کا دروازہ تھے
آں رسولِﷺ حق کہ خیرالناس بود
وہ رسولِ بر حق جو لوگوں میں سب سے بہتر تھے
عمِ پاکش حمزہؑ و عباسؑ بود
آپﷺ کے چچا حضرت حمزہؑ اور حضرت عباسؑ تھے
ہر دم از ما صد درود و صد سلام
ہماری طرف سے ہر وقت آپؐ پہ سینکڑوں درود و سلام
بر رسولﷺ و آلِؑ و اصحابش تمام
رسولﷺ، آپ کی آلؑ اور اصحابؓ پر
فارسی کلام شیخ فریدالدین عطار
اردو ترجمہ؛ نشاط عثمانی
No comments:
Post a Comment