Wednesday, 24 January 2024

مدینے کے سپنے سجانے لگے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مدینے کے سپنے سجانے لگے ہیں

زمانے کے غم ہم بُھلانے لگے ہیں

محمدﷺ کی رہتی ہے بس یاد دل میں

نبیؐ میرے دل میں سمانے لگے ہیں

شہنشاہ مہر و وفا ہیں وہیﷺ بس

جہانِ الم بُھول جانے لگے ہیں

شہِ انبیاءﷺ کا کرم جب ہُوا ہے

غموں میں بھی ہم مُسکرانے لگے ہیں

پلٹ کر نہ جائیں مدینے سے گھر کو

مدینے میں سر کو جُھکانے لگے ہیں

محمدﷺ کے اوصاف لِکھنے چلا ہوں

قلم خود بخود تھر تھرانے لگے ہیں

لگایا ہے قُرآن جب اپنے دل سے

مدینے کے سُلطاں بُلانے لگے ہیں

نہیں پیاس باقی رہی میرے دل کی

نبیؐ آبِ زم زم پِلانے لگے ہیں

ہمیں ناز ہے اپنی قسمت پہ بسمل

گلے ہم کو آقاﷺ لگانے لگے ہیں


پریم ناتھ بسمل

No comments:

Post a Comment