Friday, 26 January 2024

وہ گھر وہ کوچہ وہ قریہ مکان رحمت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وہ گھر وہ کوچہ وہ قریہ مکانِ رحمت ہے

رہا جو آپﷺ کا مسکن جہانِ رحمت ہے

پڑھا جو آپﷺ سے کلمہ نشانِ رحمت ہے

’’آپﷺ کا اسوہ جہانِ رحمت ہے‘‘

حضور! آپؐ کے دل پر خدا کا ہے احساں

حضور! آپؐ کے لب پر بیانِ رحمت ہے

غدیرِ خم پہ یہ آقاﷺ نے ہم سے فرمایا

علیؑ زمانے کا مولا بھی جانِ رحمت ہے

اگر بلالؓ نہ دیتے اذاں نہ ہوتی سحر

بلالؓ نے جو سُنائی اذانِ رحمت ہے

کڑکتی دُھوپ میں پرچم کُھلا ہے محشر میں

چلو وہاں پہ جہاں سائبانِ رحمت ہے

وہ بند مُٹھی میں کنکر کو دے کے حکمِِ خُدا

کلام جس نے کرایا زبانِ رحمت ہے

خُدا نے سایہ نہ قائم زمیں پہ پڑنے دیا

قدم نہ آئے کسی کا یہ شانِ رحمت ہے


سید حبدار قائم

سید حبدار حسین

No comments:

Post a Comment