عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
کہوں تو کیسے کہوں خود کو میں غلام نبیﷺ
میں لوں بھی کیسے بھلا اس زباں سے نام نبی
بلندیوں سے بھی بالا ہے مرتبہ ان کا
زمانہ کیسے سمجھ پائے گا مقام نبیﷺ
وہ جن کی شان میں قرآن نے قصیدے پڑھے
کیا ہے رب نے بھی کس درجہ احترام نبی
میں جن کا مولا ہوں ان سب کے ہیں علی مولا
غدیر خم میں یہ سب نے سنا پیام نبیﷺ
حسن وضو سے زباں پاک کر لے، اس کے بعد
جو رب مانگ، ملے گا تجھے بہ نام نبیﷺ
حسن فتحپوری
حسن مصطفیٰ رضوی
No comments:
Post a Comment