Monday, 22 January 2024

مجھ خطا کار سا انسان مدینے میں رہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مجھ خطا کار سا انسان مدینے میں رہے

بن کے سرکارؐ کا مہمان مدینے میں رہے

یوں ادا کرتے ہیں عّشّاق محبت کی نماز

سجدہ کعبے میں ہو اور دھیان مدینے میں رہے

اللہ، اللہ، سر افروزئ صحرائے حجاز

ساری مخلوق کا سلطانؐ مدینے میں رہے

ان کی شفقت غمِ کونین بُھلا دیتی ہے

جتنے دن آپِ کا مہمان مدینے میں رہے

یاد آتی ہے مجھے اہلِ مدینہ کی وہ بات

زندہ رہنا ہے تو انسان مدینے میں رہے

دور رہ کر بھی اٹھاتا ہوں حضوری کے مزے

میں یہاں اور میری جان مدینے میں رہے

چھوڑ آیا ہوں دل و جان یہ کہہ کر اعظم

آ رہا ہوں، میرا سامان مدینے میں رہے


اعظم چشتی

No comments:

Post a Comment