ملی نغمہ
ہم امن محبت کے پالے ہم چمن چمن مہکائیں گے
ہم پاکستان کے رکھوالے ہم اس کی شان بڑھائیں گے
تا ابد رہے گا قائم یہ قدرت کا اس پر سایا ہے
سو جانیں دے کر پُرکھوں نے یہ امن کا ٹکڑا پایا ہے
ہم اس کی عظمت کا جھنڈا ہر میداں میں لہرائیں گے
ہم پاکستان کے رکھوالے ہم اس کی شان بڑھائیں گے
ہم امن محبت کے پالے ہم چمن چمن مہکائیں گے
دنیا کی نظریں ہم پر ہیں اور قوم کا مان بھی رکھنا ہے
اللہ کے کرم کے صدقے میں اب آگے ہم کو بڑھنا ہے
ہم اپنی مہارت کا سکہ سب دنیا سے منوائیں گے
ہم پاکستان کے رکھوالے ہم اس کی شان بڑھائیں گے
ہم امن محبت کے پالے ہم چمن چمن مہکائیں گے
ہر دولت،منصب ،شہرت اور پہچان سے ہم کو پیارا ہے
یہ دیس ہمارا سب کچھ ہے اور جان سے ہم کو پیارا ہے
ہم اس کی عزت کی خاطر ہر مشکل سے ٹکرائیں گے
ہم پاکستان کے رکھوالے ہم اس کی شان بڑھائیں گے
ہم امن محبت کے پالے ہم چمن چمن مہکائیں گے
ہم پاکستان کے بیٹے ہیں ہم اس کی شان بڑھائیں گے
ابرار ندیم
No comments:
Post a Comment