عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
حضورﷺ آپ کا جس کو سہارا مل جائے
بھنور کے بیچ بھی اس کو کنارہ مل جائے
نظر میں گنبدِ خضرا ہو، ہاتھ میں جالی
اے کاش! ایسا مجھے بھی نظارا مل جائے
وہ اک نگاہِ کرم جس میں پہلی نعت لکھی
حضورﷺ! ویسی نِگہ گر دوبارہ مل جائے
سبھی کی پیاس بُجھے سلسبیل و کوثر سے
تِرےﷺ کرم کا کبھی جو اشارا مل جائے
ہدایت سائر
No comments:
Post a Comment