عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
آپﷺ کی نعت پڑھوں اور وہیں ہونے لگوں
شہرِ طیبہ کا میں بے مثل مکیں ہونے لگوں
جب کوئی ذکر کرے صلے علیٰ صلے علیٰ
ایک امید بنوں دل کے قریں ہونے لگوں
چاہتا میں بھی ہوں اب آپ کا روضہ دیکھوں
اس سے پہلے کے میں ہجراں سے حزیں ہونے لگوں
بیٹھ کر بھیجوں درودوں کے ترانے جس جا
خود بھی خوشبو سے مہکتی وہ زمیں ہونے لگوں
عین ممکن ہے اگر آپﷺ کی ہو چشمِ کرم
فرش پر رہتے ہوئے عرش بریں ہونے لگوں
عابد حسین صائم
No comments:
Post a Comment