اساتذہ سے غیر مساوی سلوک پر ایک نظم
تعلیم جہاں کے معمارو! دولت کی حمایت چہ معنی؟
استاد اگر قلاش رہے، پتھر کی عمارت چہ معنی؟
ہم بھول گئے اپنے گھر کو تعلیم سے رغبت ایسی تھی
پھر آپ نے آ کر فرمایا، بے لوث محبت چہ معنی؟
ہم دیکھ کے سبزہ چاروں طرف آنکھوں کو طراوت دیتے تھے
پھولوں کے شگوفوں سے یارو! کانٹوں کی بُجھارت چہ معنی؟
تعلیم ضرورت انساں کی، انساں کی ضرورت پیسہ بھی
ہر فرد کا حق جو مانتے ہیں اک فرد پہ لُکنت چہ معنی؟
مغرب کی مثالیں دیتے ہو، مغرب کی سہولت بھی دیکھو
اک شخص کا عہدہ سب سے فزوں اس بات پہ حیرت چہ معنی؟
جب ایک ادارہ ایک جگہ کیوں اتنے طریقے بھرتی کے؟
انساں ہیں کوئی بھیڑیں تو نہیں یہ فرق جہالت چہ معنی؟
قانون مساوی اور یکساں ہر ایک پہ نافذ ہوتا ہے
یہ بدلے تو قانون نہیں، قانون پہ حجّت چہ معنی؟
فیضی ہم دنیا والوں سے کیا بحث کریں اور کیا جھگڑا؟
مجبور کی جرأت نا سمجھی جابر کی دلالت چہ معنی؟
مبشر حسین فیضی
No comments:
Post a Comment