Friday, 4 July 2025

احمد کہوں تمہیں کہ محمد کہا کروں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


احمدﷺ کہوں تمہیں کہ محمدﷺ کہا کروں

کس نام سے میں یاد تمہیں مصطفیٰﷺ کروں

شمس الضحیٰ بھی تم ہو تو بدرالدجیٰ بھی تم

تم نور، علیٰ نور ہو میں کیا ثنا کروں

سب انیس و جاں ہیں آپ کی رحمت کے سائے میں

توصیف آپ کی میں کیا خیرالوریٰ کروں

سرتاجِ کائنات یا سرتاجِ دو جہاںﷺ

کس نام سے میں مدحِ شہِ انبیا کروں

پیغام آپ کا ہے محبت بشر کے ساتھ

اس درسِ آگہی کی نہ کیوں اقتدا کروں

تا زیست یہ رہے مِرا معمولِ زندگی

بعد از خدا میں نام تمہارا لیا کروں

اتنا بلند و بالا ہے رتبہ حضورؐ کا

وہ ابتدا لگے ہے جہاں انتہا کروں


محسن عثمانی

نورالحسن

No comments:

Post a Comment