عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جس دم وسیلہ رب کو تِرےﷺ نام کا دیا
دنیا میں اس نے مجھ کو طلب سے سوا دیا
ختمِ رُسل نبیﷺ کو بنایا خدا نے اور
قرآن دے کے دین مکمل کرا دیا
بوبکرؓ ہوں، عمرؓ ہوں کہ عثمانؓ یا علیؓ
اسلام کا سبھی کو خلیفہ بنا دیا
انسان و جن ہی کیا ہے یہ مشہور معجزہ
کنکر کو بھی رسولﷺ نے کلمہ پڑھا دیا
آقاؐ نے مجھ کو در پہ بلا کر بفضل رب
دیدار کوئے شاہ مدینہﷺ کرا دیا
اس کی جہاں میں اور تمنا نہیں کوئی
جس کو مِرے حضورﷺ نے جلوہ دکھا دیا
دوزخ ٹھکانا اس کا ہوا جس نے دہر میں
تکلیف دے کے باپ کو ماں کو رُلا دیا
ممنون ہوں میں ان کا نظامی، بفضل رب
عینی نے مجھ کو شاعری کرنا سکھا دیا
امیر حمزہ نظامی
No comments:
Post a Comment