Monday, 29 December 2025

ہو سیرت سرور سے یا رب ہمیں آگاہی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہو سیرتِ سرورﷺ سے یا رب! ہمیں آگاہی

دے جنتِ عالی میں سرکارﷺ کی ہمراہی

جب تک نہ ہو مولاؐ کے رستے کا کوئی راہی

کُھلتے نہیں سالک پر اسرارِ خود آگاہی

بے ساختہ الفت ہو، بےطرح عقیدت ہو

آقاﷺ سے مؤدّت میں ہو جائے نہ کوتاہی

درماندہ بظاہر ہیں، مسکین ہیں، عاجز ہیں

ہے اُن کے فقیروں کی ٹھوکر میں مگر شاہی

پوری ہو، اگر پڑھ لے تُو صرف درود اُن پر

جائز وہ ہر اک خواہش جو ہے تِری من چاہی

دل چیز ہے کیا جاں بھی، ہم اپنی لٹا دیں گے

تا حشر لٹائیں گے ناموسﷺ پہ، واللہی

جو شہؐ کے مراتب کو، عظمت کو گھٹاتے ہیں

زینب نہیں دنیا میں اس سے بڑی گمراہی


سیدہ زینب سروری قادری

No comments:

Post a Comment