Monday, 29 December 2025

نامہ بر کہنا مرا پہچان لیں گے نام سے

 نامہ بر کہنا مرا پہچان لیں گے نام سے

بن ترے کٹتی ہے رنج و درد سے آلام سے

آج کی محفل بڑی پُر سوز تھی لیکن اگر

ساتھ تم ہوتے تو کٹ جاتی بڑے آرام سے

کشمکش ہے زندگی کا نام اے میرے عزیز

آدمی کو کام رہتا ہے ہمیشہ کام سے

اپنی اور اپنے وطن کی آن رکھنا بلند

واسطہ پڑ جائے گر رنج و محن اظلام سے

دل میں اتری ہے نظر ان کی عراقی خیر ہو

ہم نے ٹکرایا ہے شیشے کو یہاں پر جام سے


عباس عراقی

غلام عباس بٹ

No comments:

Post a Comment