Tuesday, 16 December 2025

ہر درد وہ دیتے ہیں ہر ظلم وہ ڈھاتے ہیں

 ہر درد وہ دیتے ہیں ہر ظلم وہ ڈھاتے ہیں

پھر بھی رخِ زیبا سے دیوانہ بناتے ہیں

صد شکر کہ زنداں میں آثارِ حیات ابھرے

کس شور سے دیوانے زنجیر ہلاتے ہیں

خنجر بھی نہیں اٹھتا یہ اور ستم دیکھو

ہم تو رہِ مقتل میں خود شوق سے جاتے ہیں

ہر روز وہی قسمیں، ہر روز وہی وعدے

مت پوچھیے ہم ان سے کس طرح نبھاتے ہیں

آساں تو نہ تھا اے دل! پھولوں پہ بہار آنا

ہم دل کا لہو دے کر گلشن کو سجاتے ہیں


صادقہ فاطمی

No comments:

Post a Comment