Tuesday, 16 December 2025

میرے سکوں کو میرے ہی غم نے مٹا دیا

 میرے سکوں کو میرے ہی غم نے مٹا دیا

یعنی دِیے نے گھر کے ہی گھر کو جلا دیا

مجھ میں سما کے مجھ سے ہی پردہ عجیب بات

مجھ کو کسی نے لگتا ہے مجھ میں سما دیا

پوچھو نہ عشق پر جو نوازش ہے حسن کی

دریا بنا دیا،۔ کبھی صحرا بنا دیا

دیدار کو تِرے مِری آنکھیں تھیں بے قرار

بڑھ کر کسی نے لگتا ہے پردہ اٹھا دیا

آنکھوں میں اپنی کیوں کیا اشکوں کا اہتمام

آنکھوں کو میرے اشکوں کا دریا بنا دیا


اشرف باقری

No comments:

Post a Comment