Tuesday, 30 December 2025

قربان کرتے ہیں اپنی انا فقیر لوگ

 قربان کرتے ہیں اپنی انا فقیر لوگ

مانگتے ہیں سب کا بھلا فقیر لوگ

اُن کے اعمال ہی سے قائم ہے یہ دنیا

زیر لب رکھتے ہیں دعا فقیر لوگ

دامان میں رکھتے ہیں وفا کی دولت

کرتے ہیں عجب عہد وفا فقیر لوگ

گرمئی حالات سے بچ کر اکثر

ہوتے ہیں کب کسی سے خفا فقیر لوگ

سب کچھ جو دیا ہے تو نے میرے مولا

مانگتے ہیں صبر و عطا فقیر لوگ

برا نہ کرے حماد کوئی کسی سے

کرتے ہیں بس یہی صدا فقیر لوگ


حماد احمد بھٹی

No comments:

Post a Comment