Wednesday, 1 March 2023

سنی گئی ہے یہ افواہ میرے بارے میں

 سنی گئی ہے یہ افواہ میرے بارے میں 

میں مشوروں سے رہا عمر بھر خسارے میں

تمہارے بعد اسے پڑھ رہا ہوں کثرت سے

لکھی ہے صبر کی تلقین جس سپارے میں

بروز حشر اگر بولنے کا موقع ملا 

خدا سے بات کروں گا تمہارے بارے میں

خدا کرے تو کسی راز کا امیں نہ بنے

خدا کرے تُو کسی راز کا امیں نہ بنے

گُماں گُماں ہی رہے اور کبھی یقیں نہ بنے

تجھے یہ شوق کہ پرواز ہو بلند اپنی

مجھے یہ ڈر کہ کبھی آسماں زمیں نہ بنے

یہ بات اور ہے کوشش ہزار کی ہم نے

ہمارے شعر تمہاری طرح حسیں نہ بنے

دل میں کیوں اتر نہیں رہے

 دل میں کیوں اتر نہیں رہے

لوگ، معتبر نہیں رہے

منہ میں جو کُھدی ہیں خندقیں

ان کو بند کر نہیں رہے

موت کھا رہی ہے زندگی

پھر بھی لوگ ڈرنہیں رہے

جس قدر حکمت عملی تھی الٹ کر آیا

 جس قدر حکمت عملی تھی الٹ کر آیا

درد اجڑے ہوئے رستوں پہ پلٹ کر آیا

زرد چہرے پہ ذرا سرخی نہ تھی حالانکہ

ایک اک قطرہ مِرے خوں کا سمٹ کر آیا

تم ابھی ٹھہرو مسرت بھرے پل کی یادو

میں ذرا اپنی اداسی سے نمٹ کر آیا

بکھرتے رابطوں کا ہے بچھڑتے راستوں کا ہے

 بکھرتے رابطوں کا ہے، بچھڑتے راستوں کا ہے

نومبر نام ہے جس کا مہینہ حادثوں کا ہے

کہیں ہے آس کا بادل کہیں یادوں کی بوندیں ہیں

مچلتی خواہشوں کا ہے، یہ موسم بارشوں کا ہے

وہی مے کش ہوائیں ہیں وہی گم صم فضائیں ہیں

مِری پُر امن دنیا میں یہ موسم سازشوں کا ہے

سیاہی شب کی آنکھوں میں اگر اکسیر رہ جائے

 سیاہی شب کی آنکھوں میں اگر اکسیر رہ جائے

مری آنکھوں میں میرے خواب کی تصویر رہ جائے

تمہیں جانا ہے تو جاؤ مگر یہ دھیان میں رکھنا

کہ دروازے پہ بس ہلتی ہوئی زنجیر رہ جائے

مِری ایسے ہی شاید  کربلا والوں سے نسبت ہو 

کہیں اٹکا ہوا زخموں میں کوئی تیر رہ جائے

کہا غموں نے آنسوؤں سے آئیےتو آ گئے

 کہا غموں نے آنسوؤں سے آئیے! تو آ گئے

سپاہیوں کو افسروں کے خط ملے تو آ گئے

ہمارے دل کا شہر ہے، تمہارا گاؤں تو نہیں

کہ سال بھر میں جب تمہارا دل کرے تو آ گئے

ان آنسوؤں کے راستے، سکول کا سفر ہوئے 

گھروں سے چل نہیں رہے تھے، چل پڑے تو آ گئے