Wednesday, 23 September 2015

تشکیک کے جہاں سے گزر جانا چاہئے

تشکیک کے جہاں سے گُزر جانا چاہیے
اس پر یقیں نہ ہو تو مُکر جانا چاہیے
سوچیں تھکی ہوئی ہیں کڑی دھوپ سر پہ ہے
اب کیسے طے کریں کہ کِدھر جانا چاہیے
میری نظر میں ہے یہی معیارِ نقدِ فن
سچا ہو فن تو دل میں اُتر جانا چاہیے
ہر شے کو چپ لگی ہے بھرے شہر میں، مجھے
خاموشیوں کے شور سے ڈر جانا چاہیے 
وہ جس سے مِل کے پھر نہ مِلے آپنے آپ سے
اس بُت سے مِلنے بارِ دِگر جانا چاہیے
میں آندھیوں کی زَد میں ہوں میرے وجود کو
ریگِ رواں کی طرح بکھر جانا چاہیے
سلطان رشکؔ فن ہو جہاں مصلحت کا نام
اس دورِ ناسپاس میں مر جانا چاہیے

سلطان رشک

No comments:

Post a Comment