Monday, 28 September 2015

کیوں اے غم فراق یہ کیا بات ہو گئی

کیوں اے غمِ فراق یہ کیا بات ہو گئی
ہم انتظارِ صبح میں تھے رات ہو گئی
بہکے ہوئے بھٹکتے ہوئے کارواں کی خیر
رہبر سے راہزن سے ملاقات ہو گئی
دیوانگی کی خیر نہ مانگیں تو کیا کریں
دیوانگی ہی رازِ عنایات ہو گئی
سینوں میں سوز و سازِ محبت نہیں رہا
دنیا رہینِ گردشِ حالات ہو گئی
لو ڈوبتوں نے دیکھ لیا ناخدا کو آج
تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات ہو گئی

زہرا نگاہ

No comments:

Post a Comment