غم ہمیں دے کہ شادمانی دے
کوئی سوغات غیر فانی دے
ہو چکا امتحانِ ضبطِ دل
اب اسے اذنِ خوں فشانی دے
اے خداوندِ آب و آتش و گِل
نقشِ کہنہ کو پھر جوانی دے
زرد جسموں کو پھر سے کر شاداب
ان کو ملبوسِ کہکشانی دے
ہو قلم کو عطا زباں کا حسن
لبِ گویا کو خوش بیانی دے
دولتِ صبر سے ہو دل مسرور
اس کو تسکینِ خوش گمانی دے
تیرے در کے سوا جھکیں نہ کہیں
ہم کو کچھ ایسی سرگرانی دے
کوئی سوغات غیر فانی دے
ہو چکا امتحانِ ضبطِ دل
اب اسے اذنِ خوں فشانی دے
اے خداوندِ آب و آتش و گِل
نقشِ کہنہ کو پھر جوانی دے
زرد جسموں کو پھر سے کر شاداب
ان کو ملبوسِ کہکشانی دے
ہو قلم کو عطا زباں کا حسن
لبِ گویا کو خوش بیانی دے
دولتِ صبر سے ہو دل مسرور
اس کو تسکینِ خوش گمانی دے
تیرے در کے سوا جھکیں نہ کہیں
ہم کو کچھ ایسی سرگرانی دے
ساحر ہوشیار پوری
No comments:
Post a Comment