Wednesday, 23 September 2015

مرا سفینہ مشیت کی بد دعا نکلا

مِرا سفینہ مشیّت کی بد دعا نکلا
کہ ناخدا بھی بُرے وقت میں خدا نکلا
نظر مِلاتے ہوئے ان سے شرم آتی ہے
میں جس کو صِدق سمجھتا تھا مُدعا نکلا
جواب لانا تھا قاصد نے کیا مِرے خط کا
وہ آپ اس کی محبت میں مُبتلا نکلا
فقیہِ شہر کی جانب گئے تو تھے صوفی
مگر وہ مردِ خدا خود بھی پارسا نکلا
جو رہنما تھا، وہ توہینِ رہبری تھا عدمؔ
جو راہزن تھا، وہ کم بخت رہنما نکلا

عبدالحمید عدم

No comments:

Post a Comment