Wednesday, 30 September 2015

جلوہ عشق حقیقت تھی حسن مجاز بہانہ تھا

جلوۂ عشق حقیقت تھی، حسن مجاز بہانہ تھا
شمع جسے ہم سمجھتے تھے شمع نہ تھی پروانہ تھا
شعبدے آنکھوں کے ہم نے ایسے کتنے دیکھے ہیں
آنکھ کھلی تو دنیا تھی، بند ہوئی افسانہ تھا
عہدِ جوانی ختم ہوا، اب مرتے ہیں نہ جیتے ہیں
ہم بھی جیتے تھے جب تک مر جانے کا زمانہ تھا
دل اب دل ہے خدا رکھے ساقی کو میخانے کو
ورنہ کسے معلوم نہیں، ٹوٹا سا پیمانہ تھا
فانیؔ گو کیسا ہی سہی پھر بھی تجھی سے نسبت تھی
دیوانہ تھا، تھا کس کا، تیرا ہی دیوانہ تھا 

فانی بدایونی

No comments:

Post a Comment