بھلا کب دیکھ سکتا ہوں کہ غم ناکام ہو جائے
جو آرامِ دل و جاں ہے وہ بے آرام ہو جائے
غمِ دل ہے مگر آخر غمِ دل کیا کہے کوئی
فسانہ مختصر ہو کر جب ان کا نام ہو جائے
محبت ہو چکی، اور ماتمِ انجام باقی ہے
جیا لیکن میرا جینا کسی کے بھی نہ کام آیا
میں مرتا ہوں کہ شاید زندگی پیغام ہو جائے
بڑی حسرت سے انساں بچپنے کو یاد کرتا ہے
یہ پھل پک کر دوبارہ چاہتا ہے خام ہو جائے
نشورؔ احبابِ خوش دل کو ذرا ہنس بول لینے دو
مصیبت ہے اگر احساسِ شاعر عام ہو جائے
نشور واحدی
No comments:
Post a Comment