Wednesday, 23 September 2015

پرانے مصلحت بینوں میں آخر گھر گیا تو بھی

پرانے مصلحت بِینوں میں آخر گھِر گیا تُو بھی
جو حربے آزمودہ ہیں وہی پھر آزما تُو بھی
یہ میرے ہمسفر تاریخ کو دہرا بھی لیتے ہیں
مری وحشت پہ ہنستا تھا، تماشا بن گیا تُو بھی
تجھے بھی زعم تھا خود پر، انا میری بھی خودسر تھی
پریشاں ہو گیا میں بھی، اکیلا رہ گیا تُو بھی
تجھے جپتے رہے ہم اسمِ اعظم کی طرح، لیکن
نوا کے سارے دروازے مقفّل کر گیا تُو بھی
زمانے کی ستم گاری ہے یا تیرا تغافل ہے
مَرے لفظوں کی صورت ہو گیا بے دست و پا تُو بھی

سلطان رشک

No comments:

Post a Comment