Wednesday, 23 September 2015

بیتے ہوئے دنوں کی کوئی بات چھیڑ دے

بِیتے ہوئے دنوں کی کوئی بات چھیڑ دے
زلفیں بکھیر اور حکایات چھیڑ دے
غم ہائے روزگار کی نِیّت خراب ہے
چُپکے سے اٹھ کے سازِ خرابات چھیڑ دے
ایسی کمند پھینک جو رحمت کو کھینچ لائے
ایسی نگاہ ڈال جو برسات چھیڑ دے
مُدّت ہوئی ہے رقصِ عقیدت کئے ہوئے
پھر کوئی رنگ بار مناجات چھیڑ دے
کٹتی ہے زندگی انہیں حِیلوں سے اے عدمؔ
بیٹھا ہے کیوں خموش، کوئی بات چھیڑ دے

عبدالحمید عدم

No comments:

Post a Comment