Wednesday, 23 September 2015

غم حیات ترے نین کیا رسیلے ہیں

غمِ حیات تِرے نین کیا رسِیلے ہیں
حجابِ رنگ میں جلتے ہوئے فتِیلے ہیں
انہیں بھی سینچ ذرا خونِ دل سے اے مالی
یہ خار و خَس بھی اسی باغ کے قبِیلے ہیں
یہیں سے روشنی پڑتی ہے ذاتِ باری پر
یہ مُورتیں تو نہیں تابناک حِیلے ہیں
میں ڈر رہا ہوں طبیعت کی حِیلہ جُوئی سے
لباسِ یار کے کچھ پیچ آج ڈِھیلے ہیں
ہمارا منہ بھی نہ کھُلوائیں اے عدمؔ ناحق
وہ آج حد سے زیادہ ہی لال پِیلے ہیں

عبدالحمید عدم

No comments:

Post a Comment