مت سمجھنا کہ صرف تُو ہے یہاں
ایک سے ایک خُوبرُو ہے یہاں
پُر ہے بازارِ حُسن چہروں سے
جانے کس کس کی آبرُو ہے یہاں
کیسے آباد ہو یہ ویرانہ
آنکھ کی پُتلیوں کو غور سے دیکھ
تیری تصویر ہُوبہُو ہے یہاں
کیسے تاریخ لکھی جائے گی
صرف تلوار اور گلُو ہے یہاں
تُو کہاں ہے خبر نہیں اے دوست
رات دن تیری گُفتگُو ہے یہاں
جھانکتا کون ہے گریباں میں
آئینہ کس کے رُوبرُو ہے یہاں
مقتلِ آرزو ہے دل واجدؔ
ہر تمنا لہُو لہُو ہے یہاں
واجد امیر
No comments:
Post a Comment