Monday, 7 December 2015

طویل راتوں کی خامشی میں مری فغاں تھک کے سو گئی ہے

طویل راتوں کی خامشی میں مِری فغاں تھک کے سو گئی ہے
تمہاری آنکھوں نے جو کہی تھی وہ داستاں تھک کے سو گئی ہے
مِرے خیالوں میں آج بھی خواب عہدِ رفتہ کے جاگتے ہیں
تمہارے پہلو میں کاہش یادِ پاستاں تھک کے سو گئی ہے
گِلہ نہیں تجھ سے، زندگی کے وہ نظریے ہی بدل گئے ہیں
مِری وفا، وہ تِرے تغافل کی نوحہ خواں تھک کے سو  گئی ہے
سحر کی امید اب کسے ہے، سحر کی امید ہو بھی کیسے
کہ زیست امید و نا امیدی کے درمیاں تھک کے سو  گئی ہے
نہ جانے کس ادھیڑ بُن میں الجھ گیا ہوں کہ مجھ کو راہیؔ
خبر نہیں کچھ، وہ آرزوئے سکوں کہاں تھک کے سو  گئی ہے

احمد راہی

No comments:

Post a Comment