Tuesday, 8 December 2015

اظہار کو خیال کی آسودگی ملے

اظہار کو خیال کی آسودگی ملے

اس چشمِ سنگ میں جو ذرا سی نمی ملے

فصلوں سے کھیت پیڑ گریزاں ثمر سے ہیں

اک تیرگی نگاہ میں گھلتی ہوئی ملے

میں نے لہو میں آگ رکھی ہے کہ کوئی شخص

ظلمت گزیدہ ہو تو اسے روشنی ملے

سوئے ہوئے چنار میرے خواب لے گئے

جاگیں گے یہ تو مجھ کو بھی خواب آسودگی ملے


حکیم منظور 

No comments:

Post a Comment