Tuesday, 8 December 2015

ٹوٹ کے بکھرے نہ سورج بھی ہے مجھ کو ڈر بہت

ٹوٹ کے بکھرے نہ سورج بھی ہے مجھ کو ڈر بہت

حبس اندر سے زیادہ آج ہے باہر بہت

مجھ کو بھی آتا ہے فن صاحب نوازی کا، مگر 

کیا کروں میری انا مجھ سے بی ہے خودسر بہت

غم زدہ کرتی ہے مجھ کو بس دروں بینی میری

یوں تو میں بھی دیکھتا ہوں خوشنما منظر بہت

اپنی آنکھیں گھر پہ رکھ کر بھی تماشائی ہیں لوگ

اور ان کی اس ادا پر خوش ہیں بازی گر بہت

اب تراشا ہی نہیں جاتا کبھی پیکر کوئی

آج بھی آزر بہت ہیں، آج بھی پتھر بہت

میں کسی کی بے گھری کا کس لیے ماتم کروں

زندگی خود آج لگتی ہے مجھے بے گھر بہت

گل پرستی پر نہ کر اصرار اے منظورؔ تُو

دیکھ ہر اک موڑ پر ہیں شہر میں پتھر بہت


حکیم منظور 

No comments:

Post a Comment