Friday, 11 December 2015

ایسا ہوا تم بن من سونا ہم برسوں نہیں سوئے

ایسا ہوا تم بِن من سونا ہم برسوں نہیں سوئے
جب جب بھیگا موسم دل کا نینا پھوٹ کے روئے
خوشیوں کے جب پھول چنے تو پائے اتنے کانٹے
کھول کے دل دکھلایا جس کو اس نے تیر چبھوئے
ٹوٹ گئی ہر ڈالی جس پر ہم نے جھولے ڈالے
زخم چھپا کر بیٹھے ہیں اب دل میں درد سموئے
ڈھونڈ تھکے ہم اس دنیا میں عشق و وفا کے بندے
بھٹک رہے ہیں، اب راہوں میں اپنے آپ میں کھوئے
اتنی چوٹیں کھائیں ہم نے جیون کی راہوں میں
جہاں ملیں دو پیار کی بوندیں، زخم پرانے دھوئے
راز لگی ہیں سو سو گانٹھیں یادوں کے دھاگوں میں
پیار کے سوکھے پھول پھر ان میں کیسے کوئی پروئے

رازدان راز

No comments:

Post a Comment