Tuesday, 26 January 2016

محبتوں کو سلیقہ سکھا دیا میں نے

محبتوں کو سلیقہ سکھا دیا میں نے
تِرے بغیر بھی جی کر دکھا دیا میں نے
بچھڑنا میرا تو قسمت کی بات ہے لیکن
دعائیں دے، تجھے شاعر بنا دیا میں نے
جو تیری یاد دلاتا تھا، چہچہاتا تھا
منڈیر سے وہ پرندہ اڑا دیا میں نے
جہاں سجا کے میں رکھتی تھی تیری تصویریں
اب اس مکان میں تالا لگا دیا میں نے
یہ میرے شعر نہیں میرے زخم ہیں انجم
غزل کے نام پہ کیا کیا سنا دیا میں نے

انجم رہبر

No comments:

Post a Comment