کیا کیا دھرے عجوبے ہیں شہرِ خیال میں
بیتے خوشی سے دن تو کٹے شب ملال میں
شاید کہ شب کی تہ میں ہے سورج چھپا ہوا
شب لگ رہی ہے کھوئی سی دن کے جمال میں
کوئی کرے نہ غور تو اس کا قصور ہے
کچھ ملتا جلتا عکس سجھاتے تو ہے مگر
کچھ ہو بہو سمایا ہے کوئی مثال میں
ابرار حامد
No comments:
Post a Comment